گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وکلاء فرینڈز گروپ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ عشائیہ چیئرمین چوہدری محمد بشیر بھٹہ کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ میںہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے آئندہ الیکشن سال 2017-18کیلئے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر انصر محمود شیخ کو متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔