• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کی حامی بھرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کے لیے حامی بھرلی ۔سکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی جانب سے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا ۔عدالت نے ٹرانسپورٹرز کو سندھ حکومت کی رپورٹ پر غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ صرف مقررہ ٹرمینل سے چلے گی، سہراب گوٹھ بس ٹرمینل،کے ایم سی بس ٹرمینل کورنگی فارنیشنل ہائی وے بسیں چلائی جائیں گی، کے ایم سی ٹرمینل یوسف گوٹھ،سمیت اندرون سندھ کے بھی ٹرمینل شامل ہیں، سندھ حکومت کے مطابق بسوں کو چلانے کے لیے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ ضروری ہے مگر ہمیں لوگوں کی جانوں کو بھی محفوظ بنانا ہے،  چاہتے ہیں  ٹرانسپورٹرز کا دھندا چلے مگر بندہ بھی نہ مرے ۔پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے ٹرانسپورٹرز کو سندھ حکومت کی رپورٹ پر غور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین