گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو آوارہ کتوں سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں کیونکہ آوارہ کتے محکمہ صحت کی طرف سے ملنے والی زہریلی اشیاء اب اتنی جلدی نہیں کھاتے جس وجہ سے آوارہ کتے بچ جاتے ہیں۔ ان کیخلاف کوئی نیا طریقہ کار اپنایا جائے۔