• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹوباہر نکلیں، سندھ کے اسپتالوں پرتوجہ دیں،خرم شیر زمان

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زما ن نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور آصف زرداری کے دور میں سندھ تباہ ہوچکا ہے۔سینیئر صحافی حمید سومرو جس ہسپتال میں داخل تھے کیا زرداری یا بلاول اس ہسپتال میں داخل ہونگے، بلاول صاحب باہر نکلیں اوراسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دیں۔سندھ حکومت کو کسی صورت لاک ڈاؤن کی طرف جانے نہیں دینگے۔اب بھی یہ لوگ وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں،سندھ حکومت کا پیسہ کہاں جارہا ہے،سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ کہاں ہے۔اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء، ڈاکٹر عمران علی شاہ، ڈاکٹر سنجے گنگوانی رابستان خان، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کراچی کی صدر فضہ ذیشان ،صدر پی ٹی آئی کراچی کے مشیر عمران صدیقی موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن ہے،آج صوبہ سندھ رورہا ہے،میرے سندھ کے لوگوں کے لیے وزیر اعظم کوئی قدم اٹھائیں۔صورتحال یہ ہے کہ نجی اسپتالوں میں 15لاکھ روپے لے کر کرونا کے مریض داخل کئے جارہے ہیں۔ہراسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہورہا،صوبے کے لوگ ٹیسٹ کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔بلاول زرداری سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ا ب لاڑکانہ الیکشن کی طرح لوگ آپ کو سبق سکھائیں گے۔
تازہ ترین