آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کے ڈی اے اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،آصف اکرام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کو ختم کر نے کی پوری کوشش کی جائے گی ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے اور نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گلشن اقبال میں واقع کے ڈی اے پائپ فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کو منیجر پائپ فیکٹری امانت علی میرا نی نے پائپ فیکٹری میں موجود ورکشاپ و دیگر امور کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پائپ فیکٹری کے تیار کردہ پائپ آج بھی کارآمد ہیں، کے ڈی اے پائپ فیکٹری 84 ڈایا انچ کے پائپ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایسے پائپ پاکستان میں کوئی اور نجی کمپنی تیار نہیں کرتی، 84، 60، 48 انچ قطر کے پری اسٹریسڈ اعلیٰ کوالٹی کے پائپ کے ڈی اے پائپ فیکٹری میں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں فراہمی آب کے منصوبوں میں کے ڈی اے پائپ فیکٹری کے تیار کردہ پائپ ہی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی تعمیر و ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ادارے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافے اور نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مالی بحران پر قابو پایا جاسکےبعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر بلاک 1 کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے روڈ کٹنگ اور کے ڈی اے اراضی کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اراضی پر قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واگزار کرانے کے لئے بلاتفریق مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی دوبارہ قبضے سے محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر نگرانی نظام پرکام کیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری شکیل احمد خان ، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم وحید، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید