گجرات (نمائندہ جنگ) ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان کے پیپرز کی ری چیکنگ کی آخری تاریخ 20اپریل مقرر کی گئی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی امیدوار اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کرانا چاہے تو متعلقہ کلسٹر سنٹر یا پنجاب ایگزامینشن کمشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرسکتا ہے۔ ایک مضمون کے پیپر کی ری چیکنگ کی فیس 50 روپے ہے ۔