• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کا شدید احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میںسوئی گیس کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور محکمہ سوئی گیس ملتان آفس کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سوئی گیس ملتان نے شہرمیں گیس کی لیکیج روکنے کا نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔محکمہ کےسینئر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جنگ کو بتایا کہ ماڈل ٹاؤن، شاہ رکن عالم کالونی ، ایم ڈی اے چوک، شاداب کالونی، پل براراں،فیصل کالونی،سلطان کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند روز سے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے گیس کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی نہ بنایا گیا تو محکمہ سوئی گیس آفس کاگھیراؤ کریں گے۔اس حوالے سے جنرل منیجر سوئی گیس ملتان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی۔
تازہ ترین