• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ہٹی سیال مقبول حسین سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ کینٹ کے علاقے کینٹ بازار محمد عبداللہ سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر موبائل مالیت18ہزار لےگئے ، کچی آبادی محمد صادق کےگھر سے نقدی و موبائل مالیت42ہزار، کارڈیالوجی ہسپتال سے حافظ بخت کی جیب سے موبائل ، نشتر ہسپتال سے محمد اشفاق ، قاسم بیلہ سے محمد بلال ، حافظ عبدالغفار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ، کینٹ بازار سے مظہر حسین کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ جلیل آباد کے علاقے گراس منڈی عامر شہزاد کےگھر سے نقدی ، سونا و چاندی مالیت2لاکھ50ہزار، تھانہ مظفر آباد کے علاقے موضع جمبور جاوید اقبال کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد وسیم کےگھر سے تیتر مالیت3لاکھ چوری ہوگئے۔
تازہ ترین