• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ریلی

پشاور(وقائع نگار)تاجر اتحاد خیبرپختونخوا نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق نوتھیہ سے سنہری مسجد صدر تک ریلی نکالی ریلی کی قیادت تاجر اتحادکے صدرمجیب الرحمٰن کر رہے تھے جبکہ میاں اختر ،ظفر منہاس ،نثار خان،آفتاب احمد ،شاہد خان، نصیر خان اور یاسین سمیت دیگر نے بھی ریلی میں شرکت کی تاجروں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق پورے ملک کےلئے ایک ہی قانون بنائے اور پشاورصدرکے تاجروں کو ہفتے میں سات دن بازار کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس عمل سے گاہک مختلف اوقات پر تقسیم ہو جائیں گے اور کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کم ہونگے ۔ اس عمل سے نہ صرف تاجروں کو فائدہ ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ گاہکوں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی تاجررہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کورکمانڈر سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ صدر کے تمام بازاروں کو ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کی اجازت دیں تاکہ گاہکوں کی مشکل کے ساتھ ساتھ تاجروں کو درپیش مسائل میں بھی کمی آجائے ۔جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرینگے۔
تازہ ترین