• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی کی لاش چار روز بعد کنوئیں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل وویک راج سمیت پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھتارپور تھانہ انچارج کو تحقیقات میں مبینہ نرمی کے الزام میں معطل کردیا۔

پولیس نے کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے پر دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین