• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن نرمی کے بعدکورونا سے متاثرہ خواتین میں اضافہ ہوا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح 28 فیصد ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لاک ڈاؤن ہونے تک خواتین میں کرونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح 28 فیصد ہے، بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  اب تک 1128 بچوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں مگر اب دس سال سے کم عمر بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے التجا کرتا ہوں کہ خدارا سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے عوام بھی ساتھ دیں ۔

تازہ ترین