وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ 1985 سے شروع ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم کی رپورٹ پر بھی کارروائی ہوگی جبکہ تمام لوگوں کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ بدعنوانوں، شوگرمافیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے آج فیصلہ کرلیا ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔