• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن پولیس چیف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تمیز سکھادی

ہیوسٹن پولیس چیف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تمیز سکھادی


مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے متعلق امریکی صدر کی ہدایت پر ہیوسٹن کے پولیس چیف برس پڑے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے پورے ملک کے پولیس چیف کی جانب سے صدر ٹرمپ کو یہ کہنا ہے کہ پلیز اگر آپ کچھ تعمیری بات چیت نہیں کرسکتے تو اپنا منہ بند رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اس طرح کی بات کرکے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔

ہیوسٹن کے پولیس چیف نے کہا کہ یہ طاقت استعمال کر کے مظاہرین پر غلبہ پانے کا معاملہ نہیں، یہ دلوں کو جیتنے کا معاملہ ہے اور ہمیں اسے سمجھنا ہوگا کہ مہربانی کو کمزوری کا نام دے کر لوگوں کو کنفیوز نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس آفیسرز زخمی ہیں، کمیونٹی ممبر زخمی ہیں، اگر اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے تو پھر کچھ بھی نہ کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ لیڈر شپ کا یہی بنیادی اصول ہے اور ہمیں صحیح لیڈرشپ کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، اب ایک صحیح صدر بننے کا وقت ہے یہ نہ سمجھیں کہ آپ The apprentice کا حصہ ہیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ یہ ہالی ووڈ نہیں حقیقی زندگی ہے اور اصلی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

تازہ ترین