• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی کے کورونا سے متعلق فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی کے کورونا سے متعلق فیصلوں کی توثیق


وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں شوگر ملز کے آڈٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 1985ء سے اب تک تمام شوگر ملز کا آڈٹ کروایا جائے گا، ایف آئی اے اور نیب شوگر ملز کا آڈٹ کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے کورونا سے متعلق کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورت حال سمیت وفاقی بجٹ 21-2020 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

این ڈی ایم اے حکام نے فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے اور آپریشن پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی تذکرہ ہوا، جہاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف جھوٹی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیرون ملک گئے، اس معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا۔

وزیراعظم نے مشیرِ خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کے لیے صوبوں سے رابطہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عوام کو پہنچایا جائے، چینی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔

وفاقی کابینہ نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کی بطور جج بینکنک کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین