• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات


وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے ملاقات کی اور آٹے کی قیمت کم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں اور گندم خریداری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نئے بجٹ میں کورونا سے پیدا شدہ اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے صوبائی امور میں بہتری لانے پر چیف سیکریٹری کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین