• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت آج ہو گی


لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیب میں پیشی سے ایک دن پہلے شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، گزشتہ روز شہباز شریف کے وکلا کی طرف سےدرخواست کو سماعت کےلیے مقرر کرانے کی کوشش کی گئی مگر یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی،تاہم عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

شہباز شریف کی جانب سےامجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس زیر التوا انکوائری میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے، لہذا درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

تازہ ترین