• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان مری ہوئی ماں کو بیدار کرنیوالے بچے کی مدد کرینگے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے بہار کے مظفرپور کے ایک بچے کی وائرل ویڈیو کے بعد اس کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے ۔ یہ ویڈیو ایک حالیہ واقعہ سے وابستہ ہے ، جس میں ایک پناہ گزین مزدور کا کنبہ گھر جارہا تھا ، لیکن راستے میں ہی خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ یہ بچہ ریلوے اسٹیشن پر اپنی مری ہوئی ماں کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا نظر آرہا تھا ۔ شاہ رخ خان کے فاؤنڈیشن نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ ہمیں اس بچے کا خیال رکھنا ہوگا اور اس کے کنبہ کا بھی ۔قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے والد کو بچپن میں ہی کھودیا تھا جبکہ تقریبا 30 سال پہلے انہوں نے اپنی والدہ کو بھی کھودیا تھا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ اپنے ماں باپ سے دور رہے ہیں ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے ایک چیز طے کی ہے کہ میں بہت دنوں تک زندہ رہوں گا ۔ میں اپنے بچوں کے ساتھ بات کروں گا ، پڑھوں گا ، ان کی پریشانیوں کو حل کروں گا ، لیکن مجھے غصہ آئے گا جب ان کے ساتھ کوئی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کی پریشانی آئے گی ۔اس سے پہلے دو مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے اعلان کیا تھا کہ امفان طوفان کی تباہی کے بعد وہ پانچ ہزار پیڑ لگائیں گے اور ساتھ ہی مغربی بنگال راحت فنڈ میں مدد بھی دیں گے ۔کے کے آر کے مالکوں میں شامل شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں مضبوط رہنا چاہئے جبک تک ہم دوبارہ ایک ساتھ مسکرانا نہیں شروع کردیں ۔

تازہ ترین