• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریض کا ٹائلٹ استعمال کرنے والا بھی وائرس کا شکار ہوسکتا ہے

راچڈیل (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس جہاں اسکے پھیلائو میں وائرس کا شکار مریض بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں وہاں کورونا وائرس کا شکار مریض بیت الخلا میں بھی وسیع پیمانے پر وائرس چھوڑ آتا ہے اگر مذکورہ بیت الخلا کوئی صحت مند شخص استعمال کرتا ہے تو وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے، تحقیق کاروں نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ بیت الخلا کو استعمال کرنے سے قبل مکمل انفکیشن سپرے کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ کورونا کے مریض میں اسہال کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے، جبکہ برطانیہ کی حکومت نے انفکیشن کا پھیلائو روکنے کے لیے گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ گھر کے دیگر افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہی ٹائلٹ استعمال کرنے سے گریز کریں اور اگر مجبوری سے ٹائلٹ کا استعمال ناگزیر ہو تو اسکے استعمال سے قبل واش بیسن اور ٹائلٹ کو اینٹی کورونا انفکیشن سپرے کر لیا جائے وگرنہ ضروری نہیں کہ کورونا کے مریض جنہیں ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے اور اہل خانہ یہ تصور کر لیں کہ وہ سیلف آئسولیشن میں موجود ہیں اور ایک ہی واش روم کو استعمال کیا جاتا ہے تو کورونا پھیل سکتا ہے جبکہ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 60فیصد لوگوں اسہال کا شکار ہوکر پاخانے میں انفیکشن محسوس کرتے ہیں کورونا کی کم علامات میں گلے کی سوزش ‘ اسہال ‘ سر درد ‘ اور جسم درد سرفہرست ہیں اگر کسی کو یہ شک ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مریض ہے تو اسکی سب سے بڑی علامت اسکے پیٹ کی خرابی اور اسہال سرفہرست ہے کورونا کے مریض ‘ بخار ‘ کھانسی ‘ تھکاوٹ ‘ محسوس کرتے ہیں کثرت سے پاخانہ کرنیوالے بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین