• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیلئے حفاظتی اقدامات: امریکا میں فیس بک اور میٹا کیخلاف قانونی چارہ جوئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو نے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے، تاکہ کمپنی کو پابند کیا جا سکے کہ وہ اپنی ویب سائٹس پر بچوں اور نو عمروں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرے۔

نیو میکسیکو کے محکمہ انصاف کے وکلا نے میٹا کے خلاف دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میٹا کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام کو ایسے شکاری عناصر کے لیے ایک بازار بننے دیا ہے جو بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ریاستی محکمہ انصاف کے مطابق خفیہ تحقیقات نے ثابت کیا کہ میٹا بچوں کو آن لائن شکاریوں سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔ 

یہ مقدمہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف اس سال دائر ہونے والے مقدمات کی ایک بڑی لہر کا حصہ ہے۔ 

امریکا کی مختلف ریاستوں، اسکولوں اور خاندانوں کا کہنا ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹس خطرناک حد تک نشہ آور اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید