• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی غلام دستگیر افغانی کی زوجہ کے انتقال پر جماعت اہلسنت برطانیہ کا اظہار دکھ

برمنگھم(ابرار مغل)استاد العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی غلام دستگیر افغانی کی زوجہ اور نامور اسکالر علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر جماعت اہلسنت برطانیہ نے اظہار افسوس کیا ہے۔جماعت کے اکابرین و قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی، علامہ قاری محمد انور قمر ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ،صاحبزادہ محمد حمّاد ظہیرصديقی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ، علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، ،مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ علامہ غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد ذاہد ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی، علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی منور عتیق نعیمی ،علامہ سید عبد الشکور قادری، علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ محمد یوسف قمر ، ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،علامہ منظور احمد ربانی ، قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی، علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی،علامہ محمدعلی، علامہ حافظ ذاہدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ہزاروی ،علامہ قاری ذاہد شریف، علامہ محمد نواز ہزاروی، علامہ عاطف جبار حیدری ،علامہ محمد جمشید سعیدی،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا الله سیٹھی اور دیگر علما ومشائخ نے استاد العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی غلام دستگیر افغانی کی زوجہ محترمہ اور علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً وہ ایک عظیم نیک اور صالحہ ،شب بیدار خاتون تھیں اور بہت سی علمی اور روحانی نسبتوں کی وارث تھیں ،انہوں نے اپنے ورثاء میں اپنے شوہر اور بیٹوں کی صورت میں علماء اور مشائخ سمیت ایک بہت بڑا علمی گھرانہ چھوڑا ہے جو ان کے لیے ھمیشہ صدقہ جاریہ رہے گا، رب کریم کی بارگا ہ میں دعا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور انکے خاندان کے تمام لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔
تازہ ترین