• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ ز رکھنے کے لیے کٹس کی فراہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن حکومت سندھ کی چیئر پرسن نزہت شیرین کی جانب سے خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مکمل حفاظتی کٹس دی گئیں-ایڈ یشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی کٹس PPE سوٹس سمیت دیگر سامان ویمن پولیس اسٹیشن، ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ویمن جیل کے اسٹاف کو دی جائیں گی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی ڈی آئی جی سینٹرل جیل فار ویمن اینڈ کریکشنل فیسیلٹی کراچی شیبا شاہ، کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز کی ویمن پروٹیکشن سیلز کی خواتین پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کو احتیاطی تدابیر کیساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کے تعاون سے حفاظتی کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین