لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں صوبہ بھر کے جوڈیشل افسران کیلئے منعقدہ ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے 6 ہفتوں میں تمام زیر التواء اپیلوں کے فیصلے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2020تک دائر تمام فیملی، گارڈین اپیلز اور رویژنوں پر آئندہ چھ ہفتوں میں ہر صورت فیصلے کئے جائیں۔