اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کرانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم وہ جو چاہے کرلیں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، جس نے گاجریں کھائیں اس کے پیٹ میں درد تو ہوگا، اسے پھکی دی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ 1985 سے لے کر شوگر مل لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میری آج وہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے۔
نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور پولیس سب کے خلاف گھیرا تنگ کرے گی، جنہوں نے 1985ء میں قرضے معاف کرائے اور ملیں لگائیں۔