سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی ودیگر کی ضمانت کی دائر درخواست پر سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی۔ پی پی رہنما اعجاز جکھرانی، میونسپل کمیٹی جیکب آباد کے چیئرمین عباسی جکھرانی، عبدالرزاق بہرانی ودیگر کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو روکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر، اعجاز جکھرانی و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی۔