• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹرا وائلٹ شعاعیں خارج کرنے والی پستول جیسی ڈیوائس تیار ،کورونا کو 100؍ فیصد ختم کرتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے ماہرین نے ایک ایسا ہتھیار تیار کر لیا ہے جو اس وائرس کو 100؍ فیصد ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پستول کی شکل کا یہ آلہ دراصل تیز بالا بنفشی شعاعیں خارج کرتا ہے جو کورونا وائرس کے 100؍ فیصد خاتمے کو یقینی بناتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کیمیائی یا الٹرا وائلٹ روشنی کے ذریعے کسی بھی سطح کو جراثیم، بیکٹیریا یا وائرس سے صاف کیا جاتا ہے۔ لیکن اس نئے آلے کی ایجاد کے بعد الٹرا وائلٹ شعاعوں کی 200؍ سے 300؍ نینو میٹرز سے جراثیم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ایسی ڈیوائسز پہلے سے موجود ہیں لیکن استعمال کے معاملے میں بہت زیادہ مہنگی ہیں، ان میں پارہ استعمال کیا جاتا ہے، وزنی بھی ہیں اور ان کی عمر بھی کم ہوتی ہے۔
تازہ ترین