ساوتھ کی فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کو ماہر غذائیت نے پری مینوپاز (خواتین کی مخصوص کیفیت) کے دوران برین فوگ کی علامات بہتر بنانے کے لیے 3 مشورے دیئے۔
سمانتھا ہمیشہ اپنی صحت اور بہتری کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کرتی ہیں، حال ہی میں دبئی میں مقیم غذائی ماہر رشی چوہدری کے ساتھ ایک گفتگو میں انہوں نے اپنی مخصوص کیفیت پر بات کی۔
سمانتھا کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں گفتگو کے دوران خواتین کو مینوپاز سے پہلے کے اس عبوری مرحلے کے دوران درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔
راشی چوہدری نے انہیں برین فوگ سے متعلق آگاہ کیا اور اس سے نمٹنے کے کے اقدامات تجویز کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ برین فوگ کوئی بیماری نہیں بلکہ یہ ایک اصطلاح ہے، جو ذہنی سستی، بھول جانے، توجہ کی کمی یا الجھن محسوس ہونے کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بہت سی خواتین میں یہ کیفیت پری مینوپاز کے دوران ہارمونل اور میٹابولک تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
رشی چوہدری نے 3 عملی اقدامات بتاتے ہوئے کہا کہ دن کا آغاز چینی کے بجائے صحت مند چکنائی سے کریں اور ایک چائے کا چمچہ دیسی گھی، مکھن یا ناریل کا تیل تازہ ہلدی کی جڑ (پاؤڈر نہیں) اور کالی مرچ کے ساتھ لینا چاہیئے یہ دماغی صحت کے لیے مفید ہے، آدھا چائے کا چمچ پاؤڈر شدہ لائنز مین مشروم کو کافی، ملیٹھی کی چائے یا کسی بھی صبح کے مشروب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
رشی چوہدری نے کریٹین مونوہائیڈریٹ اور CoQ10 کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کریٹین دماغی توانائی کے مفید اور ایک نوٹروپک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔