• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7ہزار فیملی کیس 31جولائی تک نمٹا دیئے جائینگے، سیشن جج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی ہدایت پر سیشن اور سول عدالتوں میں زیرسماعت تین سال سے زائد پرانےسول نوعیت کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے، 7000ہزار سے زائد فیملی کیس 31جولائی تک نمٹا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے تعاون پر وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے بچائو کے تمام تر حفاظتی انتظامات کو اپناتے ہوئے انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر وکلاء، عدالتی عملے اور سائلین سے کہا کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ ادھر وکلاء برادری نے بھی مقدمات کی جلد سماعت کے احکامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سائلین کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔
تازہ ترین