• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم وزن والے چکن کو ذبح کرنیوالےسیل پوائنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 489 انسپکشنز کیں، 62 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور 01 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 15 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 15 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہو نے کم وزن والے چکن کو ذبح کرنے والے سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1300 گرام سے کم وزن والے چکن کا گوشت بنانے کی اجازت نہ ہوگی اور 1300 گرام سے کم وزن والے چکن کا گوشت مضر صحت ہے۔
تازہ ترین