• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حامی ہے اور صدر ٹرمپ کے جوابی سخت اقدامات کی طرفدار نہیں۔ یہ بات رائٹرز ایپسوس سروے میں سامنے آئی ہے۔

امریکا میں مظاہرے ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری جورج فلائیڈ کو سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے کے خلاف جاری ہیں۔سروے کے مطابق چونسٹھ فیصد بالغ امریکی مظاہرین کے طرفدار ہیں۔ ستائس فیصد مخالف ہیں جبکہ نو فیصد کی اس بارے میں کوئی رائے نہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پچپن فیصد سے زائد امریکیوں کے نزدیک مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں۔ صرف ایک تہائی افراد نے ان اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔ ملک میں صرف انتالیس فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کا درست استعمال کر رہے ہیں۔

ایک اور سروے کے مطابق صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کی مقبولیت میں رکارڈ دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آزاد ووٹرز کی بھی دو گنا تعداد ٹرمپ کی حامی نہیں رہی۔ 

تازہ ترین