آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب میں پھنسے 240پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں میں سے 240 مسافر سعودی ایئر کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گئے جبکہ 530 ہم وطنوں کو پی آئی اے کی تین مختلف پروازوں سے پاکستان واپس لایا جارہا ہے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق 16 پاکستانی شہریوں کی میتیں بھی پی آئی اے کی پروازوں سے آج وطن واپس پہنچائی جا رہی ہیں، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 708 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے آج صبح 10 کراچی پہنچی۔ 

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر آنے والی اس پرواز سے 240 پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔ 

کراچی سے سعودی عرب جانے کے لیے اس فری پرواز پر کسی مسافر کی بکنگ نہیں ہے اور یہ خالی واپس جائے گی۔ سعودی ایئرلائن کی ایک اور پرواز ایس وی 792 پاکستانی شہریوں کو لے کر آج دوپہر بارہ بجے پشاور پہنچ رہی ہے۔

وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے جا رہے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید