• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تحفظ خوراک میں کورونا کے 16 کیسز رپورٹ

وزارت تحفظ خوراک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد پاک سیکریٹریٹ اور شہید ملت سیکریٹریٹ میں وزارت کے دفاتر دو دن کے لیے بند کر دیئے گئے، دفاتر کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وزارت کو چار اور پانچ جون کے لئے بند کر دیا گیا ہے، اس دوران وزارت کے دونوں فلور میں ڈس انفیکٹ اسپرے کئے جائیں گے۔

تمام ملازمین گھر سے کام کریں اور ضرورت پڑنے کی صورت میں وہ فون پر دستیاب ہوں، جن ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت تحفظ خوراک کے ایک ملازم کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو چکا ہے۔

تازہ ترین