• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے 16 اسکوررز تاحال معاوضوں سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ فائیو کے ملتوی ہونے اور کوروناکے سبب 16 اسکوررز کو تاحال معاوضوں کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق عالمی وبا کے سبب اسکوررز کا ڈیٹا اکٹھے کرنے میں تاخیر ہوئی، میچ ریفریز اور امپائرز کی عید سے قبل ادائیگیاں مکمل ہو گئی تھیں۔بورڈ کے ذرائع کے مطابق اسکوررز کو آئندہ ہفتے کے دوران ادائیگیاں ہو جائیں گی۔ پی ایس ایل 5 کے ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے 25 فی صد واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کے 25فی صد واجبات کی ادائیگی کاطریقہ طے کیا جارہا ہے، طریقہ کار طے ہونے کے بعد ادائیگیوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین