• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں اسکول ابھی نہیں کھلیں گے،نکولاسٹر جن

گلاسگو(طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولاسٹر جن نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ابھی اسکولوں کے فوری طورپر کھلنے کا کوئی امکان نہیں، موجودہ حالات میں بچوں کا اس وقت سکول جانا ابھی قبل از وقت لگتا ہے اور میرا خیال ہے کہ والدین کی اکثریت بھی ابھی یہی چاہتی ہے۔ نکولاسٹرجن نے کہا کہ البتہ اساتذہ نے اسکولوں میں جانا شروع کردیا ہے اور وہ وہاں جاکر بچوں کے لئے نئے طریقہ کار اور نئی ٹرم کے مطابق پڑھائی کے لئے تیاری کررہے ہیں، عمومی طورپر اسکول 11اگست کے بعد کھولے جائیں گے اور بچوں کو گھر اور اسکول میں ایک نئے پروگرام کے تحت تعلیم دی جائے گی۔ ٹیچرز اسکولوں میں بچوں کی تعلیم اور طریقہ کار کے متعلق تیاری کریں گے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ کیسے برقرار رکھنا ہے اور نئے حالات میں ان کے تحفظ کیلئے کیا ضروریات ہیں، ایسٹ رننورشائر اسکاٹ لینڈ کی پہلی کونسل ہے جو 15جون سے جزوی طورپر بچوں کی کلاسز کا اجرا کررہی ہے اور اس کا آغاز نرسری اور پرائمری 7 کے طلبہ سے کررہے ہیں، بچے ماضی کی طرح نہیں بلکہ ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت ہفتے کے مختلف دنوں میں اسکول آیا کریں گے۔
تازہ ترین