اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیرعالم کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں ، چیف جسٹس گلزار احمد اور دیگر ججز نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل فرمائے۔