سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوسیالکوٹ میں نکاسی آب کے منصوبے کو فوری مکمل کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے خط لکھا دیا ۔حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ سبلائم چوک سے ساہوالہ نہر تک نالہ کی تعمیر کے لئے چ40 کروڑ کی رقم رکھی گئی جس میں سے سات کروڑ کی فوری رقم ادا کی گئی مگر باقی رقم کی ادائیگی میں تاخیر سے منصوبہ التوا کا شکار ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پبلک ہیلتھ انجئینر نگ کے تحت اس منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف پانی کا بہتر نکاس ہوسکے بلکہ مون سون کے موسم سے پہلے پانی کے قدرتی راستوں کو صاف اور کھلا کیا جاسکے تاکہ انسانی آبادی کو ہونے والے نقصان کوکم ازکم کیا جاسکے۔