• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی اسکائپ پر تفتیش کی استدعا، مطالبہ جائز ہے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کہ شہبازشریف کی اسکائپ پر تفتیش کی استدعا کیا مطالبہ جائز ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ مطالبہ تو جائز ہے اس میں کوئی ناجائز والی بات نہیں،اگر ابھی موقع دیں تو شہباز شریف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کو تیار ہیں تو نیب میں پیشی کے لئے کیوں تیار نہیں، تجزیہ کارحسن نثارنے کہا کہ مطالبہ تو جائز ہے اس میں کوئی ناجائز والی بات نہیں کیونکہ 69 سال کی عمر ان کی حقیقت ہے کینسر کے مریض ہے دنیا جانتی ہے لیکن اگر نیب انہیں گرفتار کرنا ہی ضروری سمجھتا ہے تواس کی صورتحال ہوگی مجھے نہیں معلوم۔تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی بہت سے چیزیں اپنے دفاع کے لئے بھی ہوتی ہیں وہ ایک بات کرتا اور اس سے پہلے اپنی کی ہوئی بات کی نفی بھی کرتاہے مگر پیشی کے موقع پر ان کے بہت سے کارکنوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا سماجی فاصلہ بھی دور دور تک نظر نہیں آرہا تھا وہاں ایک جلوس کا سماں تھا ۔نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ کا اختیار ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کے شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کرنے ہے تو نیب کے اختیار کو یہاں پر ہم چیلنج نہیں کرسکتے۔ملک کے بڑے قانون دان اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کے محض درخواست کا دائر ہوجانایہ ضمانت نہیں دیتا کسی کو بھی کے آپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی اگر آپ کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں تو آپ کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا یہ نہیں ہوسکتا۔تجزیہ کارارشاد بھٹی نےکہا کہ شہباز شریف کا مطالبہ جائز نہیں ہے اگر وہ ہزاروں کلو میٹر دور انگلینڈ سے آسکتے ہیں اپوزیشن لیڈر ی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین