• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے 600سے زائد نرسوں کی اموات

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی کونسل برائے نرسز (آئی سی این) نے کہا کہ دنیا بھر میں 600سے زیادہ نرسوں کی موت کووڈ 19سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد طبی عملے وائرس سے متاثر ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ممالک سے حاصل کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ 260طبی عملے کے افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ نرسوں کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ صحت سے متعلق پیشہ ور افراد میں وبائی بیماری کی اصل تعداد معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحفظ اور قابل اعتماد ڈیٹا کے منظم انداز میں جمع کرنے کی ضرورت ہے۔  
تازہ ترین