• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کیا جائے، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ شہریوں کی صاف پانی تک سہل رسائی کو ممکن بنا کر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے واٹرفلٹریشن پلانٹس بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فنکشنل کیا جائے، ضلعی انتظامیہ نجی سیکٹر سے بھی معاونت حاصل کرے، ڈویژن بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی جیو میپنگ کروائی جائے اور پلانٹس کے فلٹر باقاعدگی سے تبدیل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ زیر تکمیل واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کر کے واسا کے حوالے کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ملکیت اور ان کو آپریشنل کرنے بارے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھا جائے، تمام ادارے اپنے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو منفرد رنگ سے رنگوائیں اور ادارے کا نام اور رابطہ نمبر لکھوائیں تاکہ کسی مسئلے کی صورت میں شہری رابطہ کر سکیں۔
تازہ ترین