گرین پارٹی کے زیر اثر علاقوں میں حراستی مراکز قائم کرنے کی تجویز، ریفارم یوکے کا اعلان
پارٹی کے داخلہ امور کے ترجمان ضیاء یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت ایسے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں گرین پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ یا مقامی کونسلرز منتخب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام “جمہوری بنیادوں” پر کیا جائے گا، کیونکہ گرین پارٹی امیگریشن سے متعلق نسبتاً نرم مؤقف رکھتی ہے۔