• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادکےدوہسپتالوں میں آئیسو لیشن وارڈزختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو سرکاری ہسپتالوں سےکروناوائرس آئیسو لیشن وارڈز ختم کرکے عام مریضوں کے لیے جنرل اوپی ڈی کو مکمل بحال کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل سروسز گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اور نرم ہسپتال سےکرونا وائرس آئیسو لیشن وارڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، ہسپتالوں میں موجود کرونا وائرس کے مریضوں کو فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اسلام آباد اور پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا جائے گا جس کے بعد نرم ہسپتال اور پولی کلینک ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لیے کھول کر جنرل اوپی ڈی کو مکمل فعال کیا جائے گا۔ پمز ہسپتال میں قائم کرونا وائرس آئیسو لیشن وارڈ میں 72فیصد گنجائش موجود ہے۔
تازہ ترین