• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ راجہ بازار کیس کے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج راجہ قمر الزمان نے سانحہ راجہ بازار کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم انوار عرف انواری شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ منظور کرلی۔ عدالت نے تھانہ کہوٹہ میں درج پولیس مزاحمت کیس کے ملزم محمد نیئر پر فرد جرم عائد کر کے دس جون کو شہادتیں طلب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ کے کیس کی سماعت آٹھ جون، تھانہ صدر اٹک میں درج قتل کیس کے ملزمان محمد تاج وغیرہ اور تھانہ حضرو میں درج اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین