سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )6افراد کو قتل کرنے والے 2مجرمان کو آج تختہ دار پر چڑھایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں6افراد کے قتل میں ملوث دو افراد ناصر اور طاہرکو آج 9اپریل کو پھانسی دے دی جائے گی۔مجرمان کی انکے اہل خانہ سے آخری ملاقات کر وادی گئی۔ مجرمان نے اپنے ساتھیوں سمیت ضلع نارووال کے علاقہ علی آباد میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔