• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں نرسگا طوفان ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے رائے گڑھ سے ٹکرا گیا، 120 سے140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑگئی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ ریلوے اور فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے۔

ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے میں طوفان کے زیراثر طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے جبکہ ممبئی کے علاوہ تھانے، پال گھر، رائے گڑھ ، رتناگری اور سندھو گیری اضلاع میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔

مہاراشٹرا اور گجرات میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 43 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جبکہ ممبئی میں عوام کو 6 سے7 گھنٹے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریلوے نے ٹرینیں ری شیڈولڈ اور اسپیشل ٹرینوں کو ڈائی ورٹ کردیا ہے جب کہ ممبئی ایئرپورٹ پر آپریشن متاثر ہے اور آج صرف 19 پروازیں اڑیں گی۔

تازہ ترین