• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست کیرالا میں حاملہ ہتھنی کی موت کے افسوسناک واقعے پر فنکار شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی۔

یہ واقعہ جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ میں 23 مئی کو کھیتوں کے قریب پیش آیا تھا۔ اس علاقے کے لوگ اپنی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر کے پھینک دیتے ہیں، تاکہ جانور ان کے پھٹنے سے بھاگ جائیں۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر موہن کرشنن نے 30 مئی کو سوشل میڈیا پر یہ خبر دیتے ہوئے ہتھنی سے جذباتی معذرت طلب کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھنی نے انناس یا کوئی اور ایسا پھل کھانے کی کوشش کی تھی جس میں پٹاخہ بھرا ہوا تھا۔

View this post on Instagram

#Repost @tedthestoner . We all would urge @cmokerala to find the perpetrators and bring them to justice for this heinous crime. • A pregnant elephant was fed cracker stuffed pineapple by unidentified people in Kerala which exploded in her mouth and damaged her jaw. She walked around the village and finally passed away standing in a river. We keep searching for monsters hoping they would be having the devil's horns on their heads. But look around you, the monsters walk beside you. This elephant was going to give birth 18-20 months later. Even after the elephant was injured, she did not crush a single home or hurt a single human being. She just stood in a river because of the excruciating pain and passed away without hurting a single soul. From anybody who throws stones at a stray dog to anybody hurting a living soul, choose one face. A lot of these animals trust human beings because they have been helped by them in the past. This is cruel beyond measure. When you lack empathy and kindness, you do not deserve to be called a human being. To hurt someone is not human. Just stricter laws won't help. We need a decent execution of the law too. Until the guilty are punished in the worst possible way, these wicked monsters will never fear the law. Though it's a difficult task, I hope they are able to find out the one who committed this crime and punish them accordingly. Artwork by Bratuti.

A post shared by ɐɯɹɐɥS ɐʞɥsnu∀ (@anushkasharma) on


بالی ووڈ کے فنکاروں نے ہتھنی کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وزیراعلیٰ کیرالہ مجرموں کو تلاش کریں اور انہیں اس بھیانک ظلم پر کیفر کردار تک پہنچائیں۔

اداکار اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ  جنگلی جانور انسانوں سے زیادہ انسانیت کا سبق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ ہتھنی کے ساتھ جو افسوسناک واقعہ ہوا وہ ناصرف دل دہلا دینے والا بلکہ ایک غیر انسانی عمل ہے۔

اکشر کمار نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اداکارہ شردھا کپور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس واقعے کی خبر سننے کے بعد سے وہ دل شکستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا عمل کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔

عالیہ بھٹ، ٹائیگر شیروف، اور ورون دھون نے بھی اس بارے میں لکھا اور غیر انسانی سلوک پر غصے اور ہتھنی کی اذیت پر دکھ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین