امریکی شخص نے صرف 17 سیکنڈ میں لیموں کا ایک لیٹر خالص رس پینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
لیموں کا رس ایک دو چمچے پینا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن امریکی شہری ڈیوڈ نے 17 سیکنڈ سے کم وقت میں ایک لیٹر لیموں کا خالص عرق پی کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
ڈیوڈ نے لیموں کا عرق ایک اسٹرا کے ذریعے 16 سیکنڈ 53 ملی سیکنڈ میں اپنے معدے میں اتارا تھا۔
امریکی شہری ڈیوڈ بچوں سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کے شعور کے لیے بھی کام کرتے ہیں اسی لیے وہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھتے ہیں اور اب تک وہ چھوٹے بڑے 100 ریکارڈ بناچکے ہیں۔