• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا 8 ارب کے سندھ حکومت نے صابن خرید ے ہیں، نصرت سحر عباسی

کیا 8 ارب کے سندھ حکومت نے صابن خرید ے ہیں، نصرت سحر عباسی



رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جو 8 ارب دیئے وہ کہاں گئے، کیا ان 8 ارب روپے کے صرف صابن خریدے ہیں؟

سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں 11 جون کو تمام اسپتال بند کردیں گے اور سندھ حکومت ڈاکٹروں کو سہولتیں نہیں دے رہی۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویے کی وجہ سے ڈاکٹر احتجاج پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت سندھ کہتی ہیں کہ سرکاری اسپتال اچھے ہیں۔ تو سہراب سرکی نجی اسپتال میں کیوں علاج کر رہےہیں؟۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مرحوم مرتضیٰ بلوچ کے جنازے میں ہزاروں لوگ تھے، جبکہ اگر کورونا سے کوئی غریب مرتا ہو تو رشتہ داروں کو چہرہ تک نہیں دکھایا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر سندھ کے سرکاری اسپتال اچھے ہیں تو سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نجی اسپتال سے علاج کیوں کروا رہے ہیں؟

نصرت سحر عباسی نے کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھادیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ ٹیلنٹڈ وزیراعلیٰ نے اعداد و شمار دینے کے سوا کیا کیا ہے؟

تازہ ترین