• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کی ملاقات

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر پلیتھا نے اسد قیصر کو ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے تعاون کو سراہا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جہاں یہ وبائی مرض اندازے سے کم پھیلا، جبکہ حکومت کی لاک ڈاؤن کی پالیسی سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

نمایندہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ عوام نے اگر احتیاط نہ کی تو یہ وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے لیے تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔

ڈاکٹرپلیتھا نے صوابی کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئےحفاظتی سامان، ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کیں۔

تازہ ترین