• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ: ایم ڈی بینک آف خیبر سیف الاسلام کی عہدے پر بحالی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا ایم ڈی بینک آف خیبر سیف الاسلام کی عہدے پر بحالی کا حکم


پشاور ہائی کورٹ نے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بینک آف خیبر سیف الاسلام کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے سیف الاسلام کی بطور ایم ڈی بینک آف خیبر کیس کی سماعت کی۔

اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی بحالی کی درخواست منظور کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کو تحریری فیصلہ نہیں ملا، فیصلہ ملنے کے بعد حکومت مزید اقدامات پر غور کرے گی۔

واضح رہے کہ ایم ڈی بینک آف خیبر سیف الاسلام کو 9 ماہ پہلے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

عہدے سے ہٹانے کے خلاف ایم ڈی بینک آف خیبر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ بورڈ آف گورنرز نے غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا۔

تازہ ترین