• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام

تھائی لینڈ: ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

کچھ ایسا ہی تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹ کھلنے پر کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک ریسٹورنٹ نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا اور کھانا کھانے کے لئے آنے والوں کی ٹیبل پر ساتھ والی کرسی پر کھلونا پانڈا رکھ دیئے۔ 

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کیلئے ہر ٹیبل پر ایک کرسی کے ساتھ دوسری کرسی پر کھلونا پانڈا رکھ دیئے تاکہ کھانا کھانے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رہے۔

کھلونا پانڈا سے گاہکوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا وہیں اکیلے پن کا احساس بھی ختم ہوگیا جسے شہریوں نے بیحد سراہا۔ 

تازہ ترین