• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری کوشش ہے کورونا سے پاک جاپان تجارت متاثر نہ ہو، پاکستانی کمرشل قونصلر

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلر طاہر چیمہ نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ کورونا کی عالمی وباسے پاکستان اور جاپان کی تجارت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں ، ٹوکیو میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر چیمہ نے کہا کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے جاپان کو کی جانیوالی برامدات 69ملین ڈالر تھیں جبکہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں جاپان کو پاکستانی برامدات 58 ملین ڈالر رہی ہیں تاہم یہ جو 11 ملین ڈالر کی برامدات میں کمی ہوئی ہے یہ کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ گزشتہ سال جاپان نے پاکستان سے پہلی دفعہ کاپر درآمد کیا تھا جو اس سال نہیں درآمد کیا گیا اس کے علاوہ پاکستانی برآمدات میں کوئی کمی نہین ہوئی تاہمطاہر چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں جاپان سے پاکستان کی جانیوالی برآمدات کا حجم 304 ملین ڈالر تھا جو موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 305 ملین ڈالر رہا ہے ۔

تازہ ترین